کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی تیسرٹاؤن گلشن بہرام گوٹھ کے قریب ندی میں ڈوب کر ایک بچہ جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 15سا لہ بلال ولد جاوید کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔