• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیمان شہباز نے حکومت کے الزامات کو غلط قرار دے دیا

سلیمان شہباز نے حکومت کے الزامات کو غلط قرار دے دیا


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے حکومت کے الزامات کو غلط قراردے دیا۔

سلیمان شہباز نے کہا کہ ایک ارب چالیس کروڑ روپے کے اعداد و شمار جھوٹ ہیں ، یہ اعداد و شمار عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے گھڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جھوٹ کہا جارہا ہے ، اس وقت تقریباً اکتیس کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی ۔

شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سلیمان شہباز کو سبسڈی دینے کا ذکر کیا تھا۔

تازہ ترین