• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بارش، فیصل آباد میں دیوار گر گئی، بچی جاں بحق


لاہور سے بہاول پور تک پنجاب کے مختلف شہروں میں رات سے ہی گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش جاری ہے، جس سے آتی گرمی کوبریک لگ گئے۔

فیصل آباد کے مہندی محلہ میں بارش کےدوران مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 سالہ بچی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا۔

بارش سے لاہورکے مختلف علاقوں، بہاول پور، اوچ شریف،جہانیاں، لیہ اور گوجرہ میں موسم خوش گوار ہوگیا۔

جنوبی پنجاب کے کسانوں کا کہنا ہے کہ بارش سے گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

بنوں اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ ڈی آئی خان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ننکانہ صاحب میں دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

ادھر شمالی وزیرستان کے بیشتر علاقوں میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ موسلا دار بارش کے بعد دریائے ٹوچی میں شدید طغیانی آگئی ہے۔

دریائے ٹوچی میں طغیانی کے باعث قریبی دیہات کا میران شاہ سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

تازہ ترین