• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کور کمانڈرز سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے وسائل کی فراہمی اضافہ کریں، آرمی چیف

کور کمانڈرز سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے وسائل کی فراہمی اضافہ کریں، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے وسائل کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے۔ 

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بہادر قوم کی حیثیت سے اس وبا سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک میں کورونا وبا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کور کمانڈرز نے وڈیو لنک کے ذریعےکانفرنس میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک، علاقائی اور قومی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا بھی خاص طور سے جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے ملک بھر میں پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی میں اضافہ کیا جائے۔ 

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انشاء اللّٰہ مشکل کی اس گھڑی میں مزید مضبوط قوم بن کر نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کے لیے ہر شہری کا کردار اہم ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بہادر قوم کی حیثیت سے اس وبا سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کارکردگی پر آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

تازہ ترین