پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ذاتی انا اور پسند نا پسند بھول کر لوگوں کی مدد کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ملک کے حالات سے متعلق محمد حفیظ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے۔ لوگوں سے گزارش کروں گا کہ ضرورت مندوں کی مدد کریں۔
انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ اپنے ذاتی مفادات چھوڑ کر اچھے مقصد کے لئے ایک دوسرے کا خیال کریں۔