وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2 ہزار 279 ہوگئی، صوبے میں موذی وائرس سے اب تک 18 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
عثمان بزدار کے مطابق صوبے میں اب تک 701 زائرین سینٹرز، 696 رائے ونڈ سے منسلک افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 70 قیدی بھی کورونا کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 803 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جن میں سب سے زیادہ 363 کنفرم مریض لاہور میں ہیں۔ گجرات میں 98 اور راولپنڈی میں 64 کنفرم مریض ہیں۔ صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 39 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں اب تک 31 ہزار 535 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔