• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبردستی کاروبار کھولنے کا الزام، 6 تاجر جیل بھیج دیئے گئے


کراچی میں گزشتہ روز زبردستی کاروبار کھولنے کے الزام میں گرفتار 6 تاجر وں کو کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے تاجروں کے وکلاء کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی اور تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

بغیر اجازت مارکیٹیں کھولنے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور اس پر اکسانے سے متعلق کیس میں حماد پونا والا، محمد احسان، محمد خلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزمان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی، لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔

اس سے قبل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار ان تاجروں کو ایک ہی گاڑی میں عدالت لایا گیا اور احاطۂ عدالت میں بھی پولیس نے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا۔

یہ بھی پڑھیئے: حکومت تاجروں کو ریلیف پیکیج دے، سندھ تاجر اتحاد

پولیس نے 2، 2 تاجروں کو ایک ہی ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جبکہ تمام تاجروں کو احاطۂ عدالت میں بھی ساتھ بٹھا دیا۔

تازہ ترین