اسمٰعیل میرٹھی
جو تونے غفلت میں وقت کھویا، نہ کھیت جوتا نہ بیج بویا
تو ایسی ڈوبی ہوئی اسامی سے کوئی حاصل بٹائے گا کیا؟
رہے گا یہ کھیت ہاتھ اس کے جو ہل سے کُشتی لڑے گا دن بھر
جو ہار بیٹھے گا اپنی ہمت۔تو وہ زمیں کو اٹھائے گا کیا؟
خوراک و پوشاک کے ذخیرے دبے پڑے ہیں زمیں کے اندر
جو کرے محنت نہ کھود لے گا۔تو خاک پہنے گاکھائے گا کیا؟