• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائونٹ ایورسٹ کے سائز جتنا شہابیہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا

مائونٹ ایورسٹ کے سائز جتنا شہابیہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا 


کراچی (نیوز ڈیسک)مائونٹ ایورسٹ کے سائز جتنا ایک شہابیہ بدھ کو (آج) زمین کے قریب سے گزرے گا اور ماہرین فلکیات نے اس شہابیے کی تصویر بھی جاری کی ہے جو بظاہر ایک ایسے شخص کے ہیولے کی طرح لگ رہا ہے جس نے ماسک پہن رکھا ہو۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پورٹو ریکو میں قائم خلائی آبزرویٹری کی جانب سے اس شہابیے کا ریڈار امیج جاری کیا گیا ہے اور اسے 1998 او آر دوم کا نام دیا گیا ہے جو 29؍ اپریل کو زمین سے 39؍ لاکھ ملین میل کے فاصلے سے گزرے گا۔

 اس شہابیے کا کھوج سب سے پہلے ناسا نے 1998ء میں لگایا تھا، یہ شہابیہ ہر 1340ء دن بعد سورج کے گرد اپنا چکر مکمل کرتا ہے۔

تازہ ترین