• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف شکاری جم کوربٹ کی داستانِ حیات

مصنّف:مارٹن بوتھ

ترجمہ نگار:مسز رابعہ سلیم

صفحات: 365 ، قیمت: 690 روپے

ناشر: اٹلانٹس پبلی کیشنز، کراچی۔

’’شکاریات‘‘ سے دِل چسپی رکھنے والوں کے لیے جم کوربٹ کا نام ہرگز غیر معروف نہیں۔ ان کی وجۂ شہرت خطرناک درندوں اور خصوصاً آدم خور شیر، چیتے اور تیندوے کا شکار تھی۔ ہندوستان میں پیدا ہونے والےجم کوربٹ نے وہاں کے وسیع اور خطرات سے پُر جنگلات میں عُمر کا بیش تر حصّہ بسر کیا۔ مختلف ریاستوں کی حکومتوں نے آدم خور درندوں سے نجات کے لیے ان کی خدمات حاصل کیں۔ ان کی زندگی ایسے ہی بے شمار ناقابلِ یقین ہمّت و جرأت کے واقعات سے بَھری پڑی ہے۔ 

مارٹن بوتھ نے بہت چھان پھٹک کر معروف شکاری کا زندگی نامہ تحریر کیا ہے۔ اُردو میں اسی کتاب کا متن ترجمے کی وساطت سے پہلی بار شایع ہو رہا ہے۔ ترجمہ نگار مسز رابعہ سلیم نے اس منزل کو بہت عُمدگی سے سَر کیا ہے۔کتاب نفاست سے شایع ہوئی ہے اور اس کے پسِ پُشت متحرّک،فعال اور علم دوست شخصیت راشد اشرف کی ہے، جو ’’زندہ کتابیں‘‘ کے سلسلے کے تحت کتاب سے اُلفت کی تحریک کو جاری رکھے ہوئےہیں۔

تازہ ترین