• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ پر فوڈ ڈلیوری سروس کو سرچ کرنے میں300 فیصد اضافہ

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں کی جانب سے انٹرنیٹ استعمال کرنے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ آن لائن گیمز، آن لائن شاپنگ اور آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹس کے استعمال میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اب حال ہی میں معروف سرچ انجن گوگل کے انٹرنل ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں 'فوڈ ڈلیوری سروس' کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنے میں 300 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال امریکیوں کی جانب سے کھانے پینے کی ترکیب اور اس سے متعلق ویڈیوز دیکھنے میں 31 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گوگل کے ڈیٹا کےمطابق اسی طرح دنیا بھر میں 'آن لائن فارمیسی' کو سرچ کرنے میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ صارفین کی جانب سے ذہنی دباؤ اور تناؤ سے متعلق ویڈیو بھی پہلے سے زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین