آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ذیقعد 1441ھ 10؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سنگاپور نے کروڑوں کی ٹیسٹنگ کٹس پاکستان بھیج دیں

سنگاپور کی معروف غیر سرکاری تنظیم Temasek Foundation نے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کو جانچنے کے لیے دو لاکھ سنگا پوری ڈالر تقریباََ دو کروڑ سے زائد پاکستانی روپے مالیت کی ٹیسٹنگ کٹس پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کردیں۔

اس حوالے سے سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی معیار کی ان ٹیسٹنگ کٹس کے ذریعے دس ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر کے مطابق یہ ٹیسٹنگ کٹ پاکستان روانہ کردی گئیں ہیں جنہیں پشاور میں NDMA کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

رخسانہ افضال نے بتایا کہ سنگاپوری این جی او Temasek کے چیف ایگزیکٹو Mr. Benedict Cheong کی جانب سے سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا تھا جس کے بعد تمام مراحل بخوبی طے کرکے کورونا ٹیسٹنگ کٹس پاکستان روانہ کردی گئی ہیں۔

رخسانہ افضال نے کہا کہ جس طرح سنگا پور میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اسی طرح سنگاپوری ادارے بھی اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے بعد پاکستان اور سنگا پور کے درمیان معاشی تعلقات میں بھی تیزی سے بہتری آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید