• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اسکینڈل میں ملوث تمام فریقوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

لاہور(نمائندہ جنگ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی اسکینڈل میں ملوث تمام فریقوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیاہے اورآئندہ ہفتہ کے دوران انہیں نوٹس ملنا شروع ہوجائیں گے،اثاثوں کی چھان بین کی جائیگی۔

ابتدائی طور پر ایف آئی اے کے کمیشن کی رپورٹ میں جن سٹہ بازوں کی نشاندہی ہوئی ہے ان سے ان کے اثاثوں کے بارے میں چھان بین کی جائے گی جبکہ ایک وفاقی وزیرکے بھائی جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کے(صنعتی) گروپ نے گزشتہ دہائی کےسات سالوں میں 4 شوگر ملیں ،5 پاور جنریشن کمپنیاں،4 ٹریڈنگ کمپنیاں جن میں ایک غیر ملکی کمپنی( بھی شامل ہے) ،ایک ایتھانول کا مینوفیکچرنگ یو نٹ اور 2078 کینال زرعی زمین کے علاوہ دیگر اثاثے بنائے ہیں کے بارے میں بھی تفصیلی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اعلیٰ سطح کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ کارروائی کے لئے کسی قسم کا کوئی دبائو قبول نہ کیا جائے اور جو رپورٹس تیار ہوں ان میں ٹھوس ثبوت شامل کئے جائیں تا کہ عدالتوں میں انہیں ثابت کیا جا سکے۔

تازہ ترین