• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں آج سے اتوار تک لاک ڈاؤن رہے گا: اجمل وزیر

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر کہتے ہیں کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختون خوا بھر میں آج سے اتوار تک لاک ڈاؤن رہے گا۔

ایک بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پیر سے جمعرات تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں شام 5 بجے کے بعد ضروری دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی، البتہ جنرل اسٹور، سبزی، پھل اور گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیئے: احتیاط نہ کی تو کورونا مزید بڑھ سکتا ہے، اجمل وزیر

اجمل وزیر کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں صرف حجام کی دکانیں اور سیلون ہفتے میں 3 دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین