• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کی گرفتاری کےخلاف مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج

میر شکیل کی گرفتاری کےخلاف مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو نیوز میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ مظاہرین نے میر صحافت کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتےہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور
لاہور میں میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کےخلاف احتجاج کیا گیا، جس میں سینئر صحافیوں، سول سوسائٹی رہنماؤں نے ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور میرشکیل کی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔

کوئٹہ
کوئٹہ میں میرشکیل الرحمٰن کی عدم رہائی کےخلاف جنگ بلڈنگ میں ہونے والے مظاہرے میں روزنامہ جنگ اور جیو نیوز سے منسلک صحافیوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو جلد رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائےگا۔

پشاور
پشاور میں بھی جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر احتجا ج کیا گیا۔ جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ صحافیوں نے ہمیشہ آمریت، ظلم و نا انصافی کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

ملتان
میرشکیل الرحمٰن کے حق میں ملتان میں جیو جنگ بلڈنگ نصرت روڈ پر احتجاج کیا گیا، جس میں وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ چودھری طارق نیاز، حاجی لطیف انصاری، ذیشان بٹ، رانا عدنان، چودھری شوکت سمیت جنگ، جیو کے کارکنان نے شرکت کی۔

چودھری طارق نیاز نے میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

رہنما ایم یو جے، ملک شہادت نے کہا کہ میرصحافت کی گرفتاری کا مقصد حقائق کو منظرعام پر لانے سے روکنا ہے۔

بہاولپور
بہاولپور پریس کلب کے باہر آج بھی احتجاج اور ریلی نکالی گئی، جس میں بہاولپور یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے ارکان کےعلاوہ جیو، جنگ اور دی نیوز ورکرز ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 83 روز گزرنے کے باوجود نیب اب تک ایڈیٹر انچیف جنگ جیو کے خلاف ایک کیس بھی ثابت نہیں کرسکا، عدالت میر شکیل کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لے۔

نواب شاہ
نواب شاہ میں صحافیوں نے مسجد روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے میر صحافت میر شکیل الرحمٰن کے حق میں نعرے لگائے۔

تازہ ترین