• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے پارک کھل گئے، ماسک کا استعمال ضروری ہو گا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کے تحت شہر کے پارکس کھول دیئے گئے ہیں ، علامہ اقبال پارک اور راول روڈ پارک میں بغیر ماسک شہریوں کو داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ۔ پارک میں داخل ہونے سے قبل شہریوں کا ٹمپریچر بھی چیک کیا جاتا ہے ، جمعہ کے روز پچھلے اڑھائی ماہ سے بند پارک کھلنے کا پہلا دن تھا ، اس دوران پارکوں میں حاضری کم رہی ہے ، پارکوں کے اندر جھولے ویسے بھی بند ہیں ، انہیں استعمال کی اجازت نہیں دی گئی ہے ، فیملی کے ساتھ آنے والے بڑے اور بچوں سب کیلئے ماسک ضروری ہو گا، گزشتہ روز بھی ایسے شہریوں جنہوں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے کوواپس بھجوا دیا گیا ، پی ایچ اے راولپنڈی کا پارکوں میں تعینات عملہ بھی موجود رہا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب بھر کے تمام پارکس کھولنے کا اعلان کیا تھا ۔
تازہ ترین