• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن اور ہیری کی ’خاموشی سے‘ بلیک لائیوز میٹر کی حمایت

امریکا میں قیام پذیز برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے ’خاموشی سے‘ بلیک لائیوز میٹرز  حمایت کردی۔

بلیک لائیوز میٹر (سیاہ فام لوگوں کی جان کی بھی اہمیت ہے) کی مہم  اس وقت شروع ہوئی جب ایک سفید فام امریکی پولیس اہلکار نے ریاست منی سوٹا میں ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کو قتل کردیا تھا۔

اس واقعے کے بعد امریکا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے جبکہ اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں سیاہ فام لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے یہ مہم بھی شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: میگھن، ہیری کی سوانح حیات، شاہی خاندان میں بےچینی

اس مہم کا حصہ بننے والوں میں سماجی رہنما، معروف ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

ایسے میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ شاہی جوڑا اب بلیک لائیوز میٹر مہم کو سپورٹ کر رہا ہے۔

اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ جارج فلائیڈ کی موت پر شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن جو خود بھی ایک سیاہ فام امریکی خاتون کی بیٹی ہیں، نے تقریر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: میگھن، ہیری کے فالوورز میں 2 لاکھ کی کمی

اس تقریر کے بعد اب یہ  جوڑا نہ صرف اس مہم کی حمایت کر رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ اس بحران نے سیاہ فام لوگوں کی مدد بھی کر رہے ہیں۔

جریدے ہارپرز بِزار کے اومڈ اسکوبی کے مطابق ہیری اور میگھن پس پردہ ہر طبقے کے لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور انہیں یہ یقین دلا رہے ہیں کہ وہ اس معاملے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔

تازہ ترین