آسکر کی خواہشمند پاکستان کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد ایک انٹرنیشنل پروجیکٹ میں نظر آئیں گی۔
سونیا حسین نے پکچر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے راجھستانی طرز کا لباس چولی گھاگرا زیب تن کیا ہوا ہے۔
تصویر میں سونیا حسین تھوڑی زخمی بھی نظر آ رہی ہیں اور بے حد غصے سے کسی کی جانب اسلحہ تان کر کھڑی ہوئی ہیں ۔
سونیا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی خوبصورت تصویر سے معلوم ہوتا ہے ان کی یہ تصویر کسی بین الاقوامی فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے ۔
سونیا حسین نےتصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ بہت جلد ایک انٹرنیشنل پروجیکٹ میں نظر آئیں گی ۔
اُن کی اس تصویر پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے بھی حیران نظر آئے، پاکستان کی مشہور اداکارہ و میزبان عا ئشہ عمر کی جانب سے اُن کی اس تصویر پر تعریف کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’ سونیا نے ہم سب کو حیران کر دیا ہے۔‘
سونیا حسین کی اس پوسٹ پر حمیمہ ملک کی جانب سے بھی تعریف کی گئی۔
وا ضح رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران سونیا حسین نے کہا تھا کہ اُن کی خواہش ہے کہ وہ ہالی وڈ کی فلموں میں کام کریں اور آسکر ایوارڈ جیت کر پاکستان لائیں ، اُن کا کہنا تھا کہ ایوارڈز فن کاروں کے کام میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔