• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز:جرائم میں ملوث افراد کی سخت مانیٹرنگ ہوگی

کراچی ( جنگ نیوز) نیدرلینڈز میں ایسے افراد جو شراب پی کر جرائم میں ملوث ہیں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور انہیں ٹخنے میں مانیٹرنگ ڈیوائس ’’اینکل بریسلیٹ‘‘ پہننا لازمی قرار دیا جائے گا اور اس سلسلے میں جلد ہی حکومت قانون سازی متعارف کرا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت انصاف نے بتایا ہے کہ الیکٹرونک بریسلیٹ کے ذریعے شراب پی کر جرائم کرنے والے افراد کی ہمہ وقت مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی، یہ ڈیوائس مذکورہ شخص کے پسینے کا جائزہ لیکر بتا سکے گا کہ اس نے کتنی شراب نوشی کی ہے۔ اس ڈیوائس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا سرکاری سرور میں جمع ہوگا جس سے اس شخص کے مجموعی رویے کا پتہ چلایا جا سکے گا۔
تازہ ترین