• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کا وزیر صحت پنجاب سے استعفے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد مزید اپنے عہدے پر رہنے کی اہل نہیں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد بطور وزیرِ صحت پنجاب ناکام وزیر ثابت ہوئیں ہیں، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے قوم کی تذلیل اور ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کا ملک پرمزید مسلط رہنا ملک و قوم کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جہالت اور تنگ نظری میں ڈوبی پی ٹی آئی جاہلوں کا مجمع ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور گالم گلوچ بریگیڈ بنانے میں کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ہر طبقے کی دل آزاری کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بی این پی مینگل کے بعد دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی جلد اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی ہر ناکامی اور نالائقی اتحادیوں کے کھاتے میں بھی شامل ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں میں کچھ باشعور لوگ ہیں ان کو جلد ازجلد کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔

تازہ ترین