• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی لوڈشیڈنگ ، مختلف بہانوں سے بجلی گھنٹوں غائب


کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بجلی کبھی لوڈ مینجمنٹ تو کبھی ٹیکنیکل خرابی کے نام پر گھنٹوں غائب رہتی ہے۔

شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے باعث نہ دن میں آرام و سکون مل رہا ہے اور نہ ہی وہ رات کو سوسکتے ہیں ۔

کراچی میں بجلی نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،جس کا انہوں نے کھل کر اظہار بھی کیا ۔

ایک شہری نے لوڈشیڈنگ کےحوالے سے اپنا جذبات کا اظہار ان الفاظ میں کیا کہ ’کبھی پاور انٹراپٹ، کبھی لوڈشیڈنگ ،کبھی مینٹی ننس شٹ ڈاؤن، کسی طرح کرکے ہر دن میں تقریباً 7 سے 8 گھنٹے بجلی جارہی ہے،جس کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا ہے‘۔

ایک اور شہری نے کہاکہ بچپن میں لوڈشیڈنگ ہم نے دیکھی تھی ،اس سے زیادہ بجلی کی بندش کا سامنا ہمارے بچے کررہے ہیں،لوگوں کی چیز بہتر ہوتی ہیں اور ہمارے یہاں معاملہ اور بدتر ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس معاملے پر نہ ہی سندھ حکومت اور نہ ہی وفاقی حکومت سنجیدگی سے سوچتی ہے،کراچی کے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

ایک شہری نے یہاں تک کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کا کوئی وقت نہیں، جس کی وجہ سے ہم رات کو ،نہ ہی صبح اور نہ ہی دن کے کسی اور دورانیے میں چین لےپاتے ہیں۔

تازہ ترین