• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اطالوی عدالت نے باپ بیٹے کو زخمی کرنے والے ریچھ کو سزائے موت سنادی۔

اٹلی کے علاقے ٹرینٹینو میں ایک ریچھ نے باپ بیٹے پر حملہ کر کے انہیں زخمی کیا جس کے بعد متاثرہ افراد نے ریچھ کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

عدالت نے حملہ کرنے پر ریچھ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا جس پر جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے سزا کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

بھورے بھالو نے ٹرینٹینو کے شمالی علاقے میں پہاڑوں پر سیاحت کرنے کے دوران باپ بیٹے پرگزشتہ ہفتے حملہ کیا تھا۔

متاثرہ باپ بیٹے کا کہنا تھا کہ جب ہم پہاڑ پر آرام کرنے کے لیے بیٹھے تو پیچھے سے ریچھ نے حملہ کیا، اگر ہم ہوشیار نہ ہوتے تو شاید وہ ہمیں مار ڈالتا۔

اٹلی کے محکمہ ماحولیاتِ تحفظ اور تحقیق کی جانب سے جاری ہونے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں میں گھومنے والوں کوریچھ اپنا آسان ہدف سمجھتا ہے اس لیے ہم لوگوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دیتے۔

حملے کے بعد ٹرینٹینو کے گورنر نے واقعے کا نوٹس لیا اور محکمہ جنگلات کی فوسرز کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر بھالو کو مارنے کا انتظام کریں۔

تازہ ترین