• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کی عدالت نے سابق وزیراعظم کو 5 سال قید کی سزا سنادی

پیرس (نمائندہ جنگ ) فرانس کی جوڈیشل عدالت نے سابق وزیر اعظم کو 5 سال قید ، 375،000 یورو جرمانہ اور 10 سال کی نااہلی کی سزا سنائی ہے جب کہ ان کی اہلیہ کو 3 سال معطل جیل کی سزا سنائی گئی۔ فرانسواس اور پینیلوپ فلن کوقصوروار پایا گیا۔ سابق وزیر اعظم کے مقدمے کا فیصلہ پیر 29 جون کو پیرس فوجداری عدالت کے 32 ویں چیمبر کے سامنے پہنچایا گیا۔ فرانسوا فلون ، ان کی اہلیہ پینیلوپ اور اس کے سابق متبادل مارک جولاد کو فرضی ملازمت کے شبہات کے معاملے میں قصوروار قرار دیا گیا تھا جس نے 2017 میں دائیں بازو کے امیدوار کی صدارتی مہم میں ان الزامات کی تحقیقات شروع کی گئی تھی مجموعی طور پر ان تینوں ملزمان کو سزا سنائی گئی۔ وکیلوں نے اعلان کیا کہ وہ سزا کیخلاف اپیل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین