• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری بچے کی تصویر پر ترجمان دفترخارجہ کا بیان


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوجانے والے بزرگ شہری کی لاش پر بیٹھے ان کے نواسے کی تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہے۔

نانا کی لاش پر بیٹھےکشمیری بچے کی تصویر پر ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اس تصویر میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی بے بسی اور دکھ ناقابل بیان ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 60 سالہ بزرگ کو ان کے 3 سال کے نواسے کے سامنے قتل کر دیا گیا۔

قابض بھارتی فورسز کی بربریت کا واقعہ سوپور میں پیش آیا ہے جہاں بزرگ کو کار سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

نواسہ معجزانہ طور پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے محفوظ رہا، بچہ سہما ہوا نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا اور مدد کو پکارتا رہا۔

60 سالہ شہید بشیر احمد خان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے اس کے والد کو کار سے اتار کر گولیاں ماریں۔

شہید کے اہلِ خانہ کے مطابق بشیر احمد خان سامان لینے کا کہہ کر گھر سے سوپور جانے کے لیے نکلے تھے۔

تازہ ترین