عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ دباؤ پر کیا گیا۔
جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہاکہ عدالتی فیصلے نے احتساب کے عمل کو واضح کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک برطرف
انہوں نے کہاکہ ثابت ہوگیا سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فیصلہ دباؤ پر دیا گیا۔
اے این پی سربراہ نے مزید کہاکہ حق پر مبنی فیصلہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے:فیصلہ سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے، مریم نواز
ان کا کہنا تھاکہ عدالت نواز شریف کے خلاف فیصلے کو کالعدم قرار دے کیونکہ جج کا دباؤ میں آنا پورے نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔