پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 69 افراد انتقال کرگئے۔
ملک میں وبائی مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 267 تک پہنچ گئی۔
ملک میں ایک دن کے دوران مزید 2 ہزار 769 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کیسز کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 625 ہے۔
پاکستان میں وبائی مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 61 ہزار 917 تک پہنچ کی ہے، سب سے زیادہ کیسز والا صوبہ سندھ صحتیاب مریضوں میں بھی آگے ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کورونا وارئس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت دیگر صوبوں سے زیادہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سندھ میں فی ملین پر 12ہزار 4 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ پنجاب فی ملین پر 5 ہزار 427، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 952 اور بلوچستان میں 4 ہزار 348 ٹیسٹ ہوئے۔