وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی انکشافات کرنے چلے تھے اور آج پی ٹی آئی کو وضاحتیں دینی پڑ رہی ہیں۔
وفاقی وزیر علی زیدی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ علی زیدی منہ چھپانے کے بجائے پھر الزامات لگا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: علی زیدی نے ایک اور JIT رپورٹ پیش کر دی
انھوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ علی زیدی چول نہیں بلکہ مہا چول ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ علی زیدی انکشافات کرنے چلے تھے اور آج پی ٹی آئی کو وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ علی زیدی جواب دیں کہ وہ کیوں عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام کہتے تھے۔
سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو پر الزامات سے پہلے علی زیدی اپنے گریبان میں جھانکیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ عوام انتظار کر رہے ہیں کہ کب علی زیدی عزیر بلوچ سے پی ٹی آئی کے تعلقات پر سچ بولتے ہیں۔