• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کے چیئرمین سے انتظامیہ نے گاڑی اور دفتر واپس لے لیا


ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے، چیئرمین کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی اور دفتر یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے واپس لے لیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قوائد و ضوابط کے تحت چیئرمین بورڈ ذوالقرنین علی خان آفس اور سرکاری گاڑی رکھنے کے مجاز نہیں، جبکہ قوائد و ضوابط کے تحت چیئرمین کارپوریشن اجلاس کے علاوہ دفتر میں آ کر بیٹھ نہیں سکتے۔

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین علی خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف انکوائری کروانے پر ایم ڈی سمیت دیگر حکام میرے خلاف ہو گئے۔

دو سال تک چیئرمین کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی اور دفتر یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ نے یہ کہہ کر واپس لے لیا کہ کارپوریشن کے قوائد و ضوابط کے تحت چیئرمین بورڈ ذوالقرنین علی خان آفس، سرکاری گاڑی کے مجاز نہیں ہیں۔

دوسری طرف چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف انکوائری کروانے پر ایم ڈی سمیت دیگر حکام میرے خلاف ہو گئے۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق چیئرمین بورڈ سے سرکاری آفس اور گاڑی واپس لے لی گئی، کیونکہ چیئرمین بورڈ ذولقرنین علی خان آفس و سرکاری گاڑی کے مجاز نہیں اور نہ ہی بطور چیرمین بورڈ ذوالقرنین خان کارپوریشن میں دفتر قائم کرنے کے مجاز ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین کو صرف اجلاس کے روز آفس و گاڑی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

انتظامیہ ذرائع کے مطابق قوائد و ضوابط کے تحت چیئرمین کارپوریشن ماسوائے اجلاس کے دفتر بھی آ کر بیٹھ نہیں سکتے، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کر کے چیئرمین نے پیڈ آفس میں دفتر بنایا۔

ذرائع کے مطابق باہمی اختلافات سے پہلےچیئرمین کی غیر موجودگی میں ایم ڈی بھی وہ گاڑی استعمال کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین