امریکی ریاست Idaho سے تعلق رکھنے والے David Rushنامی کرتب باز نے اپنی بیوی کی مدد سے ایک کے اوپر ایک ٹی شرٹس پہنی اور یوں 30سیکنڈ میں 18ٹی شرٹس پہن کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔
واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 30سیکنڈ میں 14ٹی شرٹس پہننے کا تھا جبکہ ڈیوڈ اس سے قبل ٹوتھ پک سے مکئی کے دانے کھانے، غبارے پھوڑنے سمیت 150سے زائد گنیز ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔