• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رین ایمرجنسی، حیدرآباد ڈویژن کو 7 کروڑ روپے فراہم کردیئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ رین ایمرجنسی میں ہم نے حیدرآباد ڈویژن کو 7 کروڑ روپے دیے، 7 کروڑ میں سے 2 کروڑ  ڈی سی حیدرآباد کو دیے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو حیدرآباد میں رین ایمرجنسی پر بریفنگ دی گئی۔

کمشنر حیدرآباد نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ بلدیہ کو 30 لاکھ اور نالوں کی صفائی کے لئے 50 لاکھ مختص کئے، ضلع بدین کو 50 لاکھ اور ٹنڈو محمد خان کو 25 لاکھ نالوں کی صفائی کے لئے دیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 50 لاکھ روپے بلدیہ اعلیٰ اور واسا کو جنریٹرز کے اخراجات کی مد میں دیے، اب کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے، دیہات کی حفاظت کے لئے کچہ بند مضبوط کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ تمام منتخب نمائندوں نے حیسکو کی شکایات کی ہیں، حیسکو کی جانب سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

تازہ ترین