• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا خان یونیورسٹی میں پہلی لیکٹیشن کلینک کا آغاز

اپنے شیر خوار بچوں کو دودھ پلانے کے لیے ماؤں کی مدد اور سہارے کی اشد ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے آغا خان یونیورسٹی اسپتال (اے کے یو ایچ) نے اپنی نوعیت کے پہلے لیکٹیشن کلینک کا آغاز کیا ہے ۔ 

اس کلینک کا مقصد پاکستان میں ماؤں کو با اختیار بنانا اور ان کی مد د کرنا ہے تاکہ پیدائش کے پہلے دن سے ہی بچوں کی اچھی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈویفری (سونم) اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے مشترکہ تعاون کے تحت یہ کلینک ذاتی اور ٹیلی کنسلٹیشن، دونوں کے ذریعے ماؤں کی خدمت کرے گا۔ 

وہ خواتین جنہیں اپنے نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلانے کے لیے اضافی مدد کی ضرورت ہوتی ہے یا اس سے متعلقہ معاملات ،جیسے دودھ پلاتے ہوئے کام پر واپس آنے کے لیے مشورے کی ضرورت ہوتی ہے، اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

افتتاحی تقریب کے شرکاء میں اے کے یو اور اے کے یو ایچ کی قیادت جس میں، شگفتہ حسن ، عبوری سی ای او ، اے کے یو ایچ ، ڈاکٹر عاصم بلگامی ، چیف میڈیکل آفیسر ،سلمیٰ جعفر ، چیف نرسنگ آفیسر ، ڈاکٹر لومان شیخ ، چیئر، آبسٹیٹرکس اور گائناکالوجی اور سروس لائن چیف، خواتین کی صحت، ڈاکٹر سلمان کرمانی، چیئر، خواتین اور بچوں کی صحت، اور ڈاکٹر روبینہ بارولیا، اسسٹنٹ ڈین ، سونم شامل تھے۔

محترمہ حسن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک بہت ہی اہم سروس ہے۔ ہماری تربیت یافتہ نرسیں اور ڈاکٹر اس طرح کی مربوط صحت کی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔‘

پاکستان میں خواتین کو اپنے بچوں کو دودھ پلایا جانے کے لیے با اختیار بنانے کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ڈاکٹر شیخ نے کہا ’ہمارا مقصد اس سپورٹ پروگرام کو بھی ایک تعلیمی موقع بنانا ہے، تاکہ ہم اے کے یو کے اندر اور اس سے آگے بڑھ کر مزید لیکٹیشن کنسلٹینٹ تیار کر سکیں۔‘

تازہ ترین