• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 101 ارب 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری

رواں مالی سال سات اگست تک وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 101ارب 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزارت منصوبہ بندی نے   مختلف وزارتوں ترقیاتی منصوبوں کیلئے منظور کیے گئے فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں۔

رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کی مد میں ترقیاتی منصوبوں کا مجموعی حجم 650 ارب روپے ہے، وزارت منصوبہ بندی کے مطابق کابینہ ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 9 ارب 56 کروڑ روپے، موسمیاتی تبدیلی کیلئے ایک ارب، وزارت خزانہ کے منصوبوں کیلئے 12 ارب 93 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبوں کیلئے 5 ارب 61 کروڑ روپے اور ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے ایک ارب 74 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

داخلہ ڈویژن کیلئے 2 ارب 95کروڑ روپے، نیشنل فوڈ سیکورٹی 2 ارب 40 کروڑ روپے اور نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 2 ارب 30کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ریلوے کیلئے 4 ارب 70 کروڑروپے، پانی کے منصوبوں کیلئے 13 ارب 55 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں کیلئے 20 ارب 91 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے بجلی منصوبوں کیلئے 2ارب 39کروڑ روپے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9 ارب 41کروڑ روپے اور ایرا کیلئے 30کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین