• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں سائبر آرمی پر کنٹرول کی کوششیں شروع

واشنگٹن(اے ایف پی) قوم پرستی کی مہم میں سعودی عرب کی خودساختہ حب الوطن ’آن لائن آرمی‘ ناقدین کو ’غدار‘ قرار دیتے ہوئے انہیں نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ ’ڈیجیٹل فورس‘ حکومت کے لیے بھی مسئلہ بن سکتی ہے۔ سعودی عرب میں نام نہاد ڈیجیٹل ʼفلائیز(مکھیاں) حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرنے کے لیے ہر ممکن ذریعہ بروئے کار لا رہی ہیں۔ ان کی جارحانہ مہم کے نتیجے میں گرفتاریاں بھی عمل میں آتی ہیں اور لوگوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کیے جانے کے علاوہ ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔تاہم اب کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ گھوسٹ اکاؤنٹس ریاست کیلئے ایک چیلنج بن سکتے ہیں اور اپنی اتھارٹی کا بے جا استعمال کرنے کے قابل بھی ہو سکتے ہیں۔واشنگٹن میں مقیم سعودی امور کے ماہر انس شاکر نے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ یہ گھوسٹ اکاؤنٹس سعودی قیادت کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئے ہیں لیکن جب یہ زیادہ طاقتور ہوئے تو حکومت ان پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کی کوشش میں ناکام بھی ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین