• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپان میں منفرد پیزا وینڈنگ مشین متعارف کرائی گئی ہے، جس کے اندر ہی تازہ اور گرما گرم پیزا چند منٹ میں بنتا ہے۔

دنیا بھر میں بچے ہوں یا بڑے سب ہی پیزا بے حد شوق سے کھاتے ہیں لیکن اس کی تیاری میں کافی وقت لگنے کے باعث طو یل انتظار بھی کر نا پڑتا ہے۔

جاپان کے شہر ہیروشیما کے ایک پارک میں ایسی پیزا وینڈنگ مشین متعارف کروائی گئی ہے جس کے بعد اب صرف چندمنٹ میں گرما گرم پیزا دستیاب ہے۔

اس وینڈنگ مشین میں انسانی ہاتھ کے استعمال کے بغیر دیکھتے ہی دیکھتے پیزا تیار ہوجاتا ہے۔

اس مشین کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں پیزا کی تیاری کا مکمل مرحلہ اسی مشین کے اندر ہو تاہے جس میں اوون کی سہولت بھی مو جود ہے۔

گاہک وینڈنگ مشین کے بٹن دبا کر آڈر دینے اور پیسے ڈالنے کے بعد چند منٹ میں ہی پیزا وصول کرتے ہیں۔

تازہ ترین