• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ابھیشیک اسپتال سے ڈسچارج

معروف بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ابھیشیک بچن کو تقریباً ایک ماہ قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ممبئی کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم آج ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی۔

اس کا اعلان ان کے والد اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔

انھوں نے لکھا کہ ابھیشیک بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انھیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

امیتابھ بچن نے ان کے اور ان کے بیٹے کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل خود ابھیشیک بچن نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپتال کا پلان بورڈ شیئر کیا۔

ابھیشیک نے لکھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور اب انہیں اسپتال کے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

اداکار نے اپنی صحتیابی پر ڈاکٹرز اور اسپتال کے اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔


واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کے ساتھ ساتھ ان کے والد امیتابھ بچن، اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی ارادھیا بچن بھی کورونا کے شکار ہوگئے تھے۔

بچن خاندان کے یہ تمام افراد اسپتال میں زیر علاج تھے، جن میں پہلے ایشوریا رائے بچن اور ارادھیا بچن کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

اس کے بعد امیتابھ بچن بھی کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد گھر منتقل ہوئے اور اب ابھیشیک بچن بھی کورونا سے صحتیاب ہوکر گھر واپس آگئے۔

تازہ ترین