• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آٹے کی قیمت میں یک طرفہ اضافہ افسوس ناک ہے، ایم کیو ایم

کراچی(سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے اور ملک کے دیگر صوبوں میں آٹے کی قیمت کم ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ دوہرا سلوک افسوسناک ہے۔ کراچی میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا1400روپے کا ہے جبکہ پشاور میں 1280روپے کا، کوئٹہ میں 1160، جبکہ پنجاب میں 860سے900روپے تک کا ہے۔اسی طرح اسلام آباد میں بھی 900روپے میں 20کلو آٹے کا تھیلا فروخت ہورہا ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ کراچی میں 540روپے اضافی لئے جا رہے ہیں۔ ملک میں یکساں قیمتوں پر آٹے کی فروخت یقینی بنائی جائے، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے اور جو بھی اسکے ذمہ دار ہیں انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

تازہ ترین