• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے افتتاح کرنے کے بعد بس میں سفر بھی کیا


وزیر اعظم عمران خان نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کردیا، وزیر اعظم نے افتتاح کرنے کے بعد بس میں سفر بھی کیا۔

وزیر اعظم کو افتتاح سے پہلے منصوبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بی آر ٹی کا کوریڈور چمکنی سے کارخانو مارکیٹ تک ہے، بی آر ٹی منصوبے کا سنگ بنیاد اکتوبر 2017 میں رکھا گیا، جبکہ منصوبے پر لاگت کا ابتدائی تخمیہ 49 ارب روپے لگایا گیا۔

وزیر اعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ بی آر ٹی منصوبے پر 71 ارب روپے لاگت آئی، بی آر ٹی کا مخصوص کوریڈور 27 کلومیٹر طویل ہے۔

بی آر ٹی کے پہلے اسٹاپ تک 10 روپے اور پھر ہر 5 کلومیٹر کے فاصلے پر 5 روپے کرایہ ہوگا، مسافروں کو بسوں اور اسٹیشنوں میں مفت وائی فائی کی سہولت حاصل ہوگی۔

پشاور میں روزانہ 4 لاکھ سے زیادہ مسافر بی آر ٹی پر سفر سے مستفید ہوں گے۔

تازہ ترین