• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ کتنے فاصلے سے نمازی کے سامنے سے گزر سکتے ہیں؟

جواب:۔ نماز پڑھنے والے کے آگے سے چھوٹی مسجدیا چھوٹے مکان میں گزرنا ناجائزہے ،جب تک کہ اس کے آگے کوئی آڑ نہ ہو، اوراگرنمازی کے آگے سُترہ(کم از کم ایک گز شرعی کے برابراونچی اور کم از کم ایک انگلی کے برابرموٹی کوئی چیز) ہوتو اس آڑ کے آگے سے گزرنا جائزہے، سُترہ اور نمازی کے درمیان سے گزرنا جائز نہیں۔ اور بڑی مسجد (کم ازکم چالیس شرعی گز یا اس سے بڑی مسجد)یا بڑامکان یا میدان ہو تواتنے آگے سے گزرنا جائز ہے کہ اگر نمازی اپنی نظر سجدے کی جگہ پر رکھے تو گزرنے والا اسے نظر نہ آئے جس کا اندازہ نمازی کی جائے قیام سے تین صف آگے تک کیا گیا ہے، یہ اندازہ کھلے میدان یا بڑی جگہ کے بارے میں ہے۔چھوٹی مسجد یا محدود جگہ کے لیے نہیں ہے، لہٰذا چھوٹی مسجد یا محدود جگہ میں اتنے فاصلے سے بھی گزرنا درست نہیں،بلکہ نمازی کی نماز کے ختم ہونے کاانتظار کیا جائے۔

تازہ ترین