• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا ڈی رچی کو ورک ویزا کی درخواست پر بزنس ویزا دینے کا انکشاف

سنتھیا ڈی رچی کو ورک ویزا کی درخواست پر بزنس ویزا دینے کا انکشاف 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت داخلہ کے تحریری جواب میں سنتھیا ڈی رچی کو ورک ویزا کی درخواست پر بزنس ویزا جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سنتھیا کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں سیکرٹری داخلہ کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے 2018 اور 2019 میں دو بار خلاف قانون سنتھیا رچی کے ویزا میں توسیع کی ، سنتھیا نے دونوں بار ورک ویزہ توسیع کی درخواست دی تھی۔

بزنس ویزہ جاری کرنا ویزا پالیسی کی خلاف ورزی تھی ، سنتھیا رچی نے متعلقہ دستاویزات بھی لگائیں لیکن بزنس ویزا جاری کیا جاتا رہا، سنتھیا ڈی رچی اپنی جس پروڈکشن کمپنی کے ذریعے دیگر کمپنیوں کے ساتھ کام کرتی تھی وہ پاکستان میں رجسٹرڈ ہی نہیں۔

سنتھیا کو ایسے متنازع بیانات دینے سے روکا جانا چاہئے جو شہریوں کے بنیادی حقوق پر اثرانداز ہوں، کیس کی سماعت 22 ستمبر کو ہو گی۔

تازہ ترین