پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کورونا کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جاری پیغام میں ہمایوں سعید نے فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر وقت ہمارے لیے پیش پیش رہنے والے جنگجوؤں کے ہم ہمیشہ مقروض رہیں گے۔
انہوں نے خصوصی طور پر ہیلتھ کیئر ورکرز ڈاکٹر، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی وبا کے دوران ہماری صحت کا خیال رکھنے والے فرنٹ لائن کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہمایوں سعید نے لکھا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کو سلام جنہوں نے وبائی مرض سے لڑتے ہوئے دن رات انتھک محنت کی اور ہمیں مزید مضبوط بنایا۔
یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ ’میں اُن جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ہماری زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے بنا خوف و خطر موت کا سامنا کرتے ہیں۔‘