• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ ہمیشہ خاکی وردی میں دیکھنا چاہتی تھیں: ہمایوں سعید

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اُن کی والدہ انہیں ہمیشہ خاکی وردی میں دیکھنا چاہتی تھیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 90 کی دہائی کے شہرہ آفاق ڈرامے وِلکو کے پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ ہمیشہ ہی مجھے پاک فوج کی وردی میں دیکھنا چاہتی تھیں، اور مجھے یہ وردی پہننے کا موقع پہلی مرتبہ ڈرامہ ولکو میں ملا۔


یومِ دفاع کی مناسبت سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’آج کے خصوصی دن ہماری مسلح افواج کو سلام، محبت اور بہت س دعائیں جو ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی نہیں گھبراتی۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں اداکار نے لکھا کہ خدا ہمارے جوانوں کی حفاظت کرے۔

ولکو:

پاکستان ٹیلی ویژن پر سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ اور آئی ایس پی آر کے اشتراف سے بنے اس ڈرامے کو نشر کیا گیا تھا جس کی ہدایت احسن طالش نے دی تھی۔

ولکو کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، احسن طالش، لیلیٰ زبیری، آمنہ شیخ، بینش چوہان اور عمران عباس جیسے بڑے اسٹارز شامل تھے۔

اس ڈرامے کی کہانی میں دکھایا گیا کہ فوج نہ صرف پاکستان کو دشمنوں سے بچانے کا کام کرتی ہے بلکہ وہ کس طرح قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے آگے آتی ہے۔

ڈرامے کے اختتام پر ہمایوں سعید کی موت دیکھنے والوں کو افسردہ کردیتی ہے اور دکھاتی ہے کہ فوجی اہلکاروں میں قربانی دینے کا جذبہ کتنا قوی ہوتا ہے۔

تازہ ترین