دبئی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات کے بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار سرغنہ کا تعلق اٹلی میں سرگرم مافیا گروپ کومپانیا بیلو سے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 20 افراد بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
اطالوی گروہ جنوبی امریکا سے 350 ملین یورو کی منشیات یورپ اسمگل کرنے میں ملوث ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار سرغنہ اطالوی حکام کو بھی مطلوب ہے، انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کئے تھے۔