• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں نے ووٹ دیکر بھاری ذمہ داری منتخب اراکین کو دی،اکرم فرید

اسلام آباد(جنگ نیوز)چیئرمین اسلام آباد چیمبر آف کامرس فاؤنڈر گروپ ایم اکرم فرید نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کارکنان کسی بھی تحریک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور الیکشن 2020-21میں فاؤنڈر گروپ کی کامیابی ورکروں کی انتھک محنت اور قائدین کی درست رہنمائی سے ممکن ہوئی۔چیئرمین فاؤنڈر گروپ نے کہا کہ اے ایم اورسی ایم کے امیدواران کے چناؤ میں ان کی کونسل نے ہمیشہ میرٹ اور شفافیت کو ملوظ خاطر رکھا اور اللہ تعالی کی نوازش سے تمام تر نشستیں ان کے گروپ کا مقدر ٹھہریں اور حریف گروپ کی منہ کی کھانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ نے اپنی کارکردگی اور جہدِ مسلسل سے اپنی کامیابی کا لوہا منوایا اور اسلام آبادایوانِ صنعت وتجارت کو پورے پاکستان اور بیرون ملک روشناس کروایا۔ ایم اکرم فرید نے مزید کہا کہ فاؤنڈر گروپ کی فتح حق سچ کی فتح ہے تاجروں نے ووٹ دے کر بھاری ذمہ داری منتخب اراکین کو دی ہے امید ہے وہ اپنے عہدوں سے انصاف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی طرف سے اور فاؤنڈر گروپ سپریم کونسل کے ممبران کی طرف سے تمام تر انجمن تاجران، ایسوسی ایشنز،تنظیموں اور ٹریڈ باڈیز کا تہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے فاؤنڈر گروپ کے نامزد امیدواران پر اعتماد کیا اور پورے پینل کو ووٹ کاسٹ کیا۔ایم اکرم فریدنے مزید کہا کہ ٹریڈ اور انڈسٹری فاؤنڈر گروپ کے شانہ بشانہ چلی کا شکریہ ادا کیا۔جن کی بے لوث خدمت سے فاؤنڈگروپ کو تاریخی کامیابی ملی۔اس موقع چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ اٹریڈسردار تنویر الیاس خان،چیئرمین معروف انٹرنیشنل ہسپتال چوہدری نصیراحمد، فیڈریشن رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود،آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری عبدالرؤف،چیئرمین آل ٹریڈرزویلفیئرایسوسی ایشن بلیوایریا ملک صغیراحمد، ودیگر نے مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت بھرپورولولہ سے تاجر خدمت کے جذبہ سے سرشارہوگی اور ملکی ترقی میں اپنا کردار بطریق احسن نبھائے گی۔
تازہ ترین