• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیمز بانڈ کی چرائی گئی 5 بندوقیں تاحال برآمد نہ کی جاسکیں

جیمز بانڈ کی چرائی گئی 5 بندوقیں تاحال برآمد نہ کی جاسکیں 


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)جاسوسی فلموں کے کردار جیمز بانڈ کی چرائی گئی 5 بندوقیں تاحال برآمد نہ کی جاسکیں، چوری کی گئی گنز میں سر راجر مور کی مشہور زمانہ بندوق بھی شامل ہے۔جیمز بانڈ سیریز میں استعمال کی جانے والی گنز چرانے کے لیے جیمز بانڈکی فلموں جیسا طریقہ ہی اختیار کیا گیا تھا، جس کی برطانوی پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کر دی ہے۔حکام کے مطابق چور سفید فام تھے اور ان کا لہجہ مشرقی یورپ کے ممالک میں آباد افراد جیسا تھا جب کہ صورتحال کی نگرانی کے لیے چوروں نے ایک کار بھی گھر کے باہر پارک کی ہوئی تھی۔ چوری کی گئی گنز میں جیمز بانڈ کا ماضی میں کردار ادا کرنے والے سر راجرمور کی والتھر پی پی کے بھی شامل ہے جو انہوں نے ’آ ویو ٹو آ کِل‘ فلم میں استعمال کی تھی۔علاوہ ازیں وہ میگنم بھی چرائی گئی جو دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد گن ہے، تاہم 6 ماہ میں صرف ’ڈائی اینیدر ڈے‘ میں استعمال کی جانے والی پیلے رنگ کی بندوق ہی ایسکس سے برآمد کی جا سکی ہے۔

تازہ ترین