• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈی حوالے کا ایک اور بڑا ملزم گرفتار، ایف آئی اے ٹرپل سی کی کارروائی

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا اورا س کے قبضے سے 18 ہزار امریکی ڈالر اور دس لاکھ پاکستانی روپے برآمد کرلیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ نے بتایا کہ ان کو اطلاع ملی تھی کہ سندھی مسلم سوسائٹی میں ایک شخص عبدالجبار میمن ہنڈی حوالے اور فارکس کا غیر قانونی کام کررہا ہے جس پر ایک ٹیم جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل شیر مغیری، انسپکٹر منصور مہمند، انسپکٹر جبار مہندرو، ایس آئی عدنان شامل تھے، اُنہوں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر مذکورہ رقم برآمد کرلی۔ وہاں سے برآمد لیپ ٹاپ اور ملزم کے موبائل فون سے اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ ملزم عبدالجبار میمن گزشتہ کئی برسوں سے ہنڈی حوالے کا کام کررہا تھا اور اب تک کروڑوں روپے کا ہنڈی حوالے کرچکا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 19/2020 درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین