• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں فرنٹ لائن ہیروز پر مبنی دستاویزی فلم ’مرحلہ صعبۃ‘ ریلیز

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت اطلاعات نے وباء کے دوران فرنٹ لائن ورکرزکی کوششوں پر مبنی’مرحلہ صعبۃ‘ (مشکل مرحلے) کے نام سے پہلی دستاویزی فلم ریلیز کردی جس میں مملکت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن ورکرز کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ دستاویزی فلم سعودی وزارت اطلاعات کے سینٹر فار گورنمنٹ کمیونیکیشن (سی جی سی) کی جانب سے ریاض میں واقع اے ایم سی سنیما میں پیش کی گئی۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ فلم انسان دوست کہانیوں کا مجموعہ ہے جس میں فرنٹ لائنز پر موجود صحت کے عملے، ملازمین اور ورکرز یعنی تمام فرنٹ لائن ہیروز کی کوششوں اور قربانیوں روشنی ڈالی گئی ہے جنہوں نے سعودی عرب میں عالمی وبا کا مقابلہ کیا۔علاوہ ازیں اس دستاویزی فلم مٓیں مختلف شعبوں وابستہ شہریوں اور وائرس کے خلاف مقابلے میں ان کے کردار کو بھی دکھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سعودی وزارت اطلاعات کے سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ المغلوث نے بتایا کہ قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی کی ہدایت پر یہ دستاویزی فلم کی 75 روز میں تیار کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ فلم میں شامل واقعات کی ریکارڈنگ اور منظر کشی میں 60گھنٹے صرف ہوئے، جس میں70سے زائد سعودی نوجوانوں نے حصہ لیا۔ڈاکٹر عبداللہ المغلوث نے بتایا کہ دستاویزی فلم کی عکس بندی 5علاقوں میں کی گئی۔

تازہ ترین