• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں آٹے کا شدید بحران سندھ حکومت ذمہ دار‘ فخر امام

پنجاب میں آٹے کا شدید بحران سندھ حکومت ذمہ دار‘ فخر امام


اسلام آباد(ایجنسیاں) وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک و تحقیق سیّد فخر امام نے پنجاب میں آٹے کےشدیدبحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ گندم کی بین الصوبائی ترسیل میں حائل پابندیاں ختم کی جائیں۔جمعرات کو خط وفاقی وزیر فخر امام کی جانب سے لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی سندھ گندم کے نئے ذخیرے کی بغیر روک ٹوک ترسیل کے انتظامات کریں‘ سندھ حکومت نے گندم کی پنجاب تک ترسیل اور ٹرانسپورٹیشن پر پابندیاں لگا رکھی ہے‘یہ پابندیاں آٹے اور گندم کی قیمت پر براہ راست اثر انداز ہو رہی ہیں‘ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ سے گندم کی ترسیل رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ میں گندم کا ٹرک گزارنے کے بدلے پیسے لیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین