• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: 28 ستمبر سے تمام کلاسز شروع کرنے کا اعلان


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے 28 ستمبر سے صوبے بھر میں آٹھویں سے نیچے تک تمام کلاسز شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا اور کہا کہ جو والدین مطمئن نہیں وہ بچوں کو اسکول نہ بھیجیں، کوئی زبردستی نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ پری پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری کے تمام بچوں کو اسکول جانے کی اجازت دیدی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ صوبے میں اسکول کھولنے کا دوسرا مرحلہ ایک ہفتہ موخر کرکے 28 ستمبر پرلے گئے تھے ۔


انہوں نے کہا کہ اب 28 ستمبر سے سب جماعتیں شروع ہوں گی تو اسکول اور انتظامیہ پر دباؤ آئے گا، ہم بھی سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ اسکولوں پر چھوڑا ہے کہ تعداد کے لحاظ سے دو شفٹوں میں بچوں کو بلائیں، جو والدین یہ سمجھتے ہیں کہ حالات آج بھی مناسب نہیں، وہ بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے ، نہ بھیجیں کوئی زبردستی نہیں ہے۔

سعید غنی نے بتایا کہ اسکول وین کے ایس او پی پر بھی بات ہوئی ہے، اندازہ ہے کہ یہ بہت مشکل ہے، اگر والدین خود بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دے سکتے ہیں تو اسی کو ترجیح دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہہم والدین کی مدد کے بغیر اسکولوں میں ایس او پی پر عمل درآمد نہیں کراسکتے ، جو اسکول مینجمنٹ اسکول کھولنے کو ان حالات میں مناسب نہیں سمجھتی نہ کھولے ۔

تازہ ترین