وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9918 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے دوران مزید 267 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 3 مریض انتقال کرگئے، یوں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2520 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 1397676 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، اور مجموعی طور پر 138050 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید81 مریض صحت ہوگئے، جس کے بعد اب تک130811مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 4719 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 4440 گھروں میں، 7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 272 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 201 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جن میں 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے 267 کیسز میں سے 195 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع جنوبی 74، ضلع شرقی 62، ضلع وسطی 30، ضلع ملیر 11، ضلع کورنگی 9، ضلع غربی میں 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
حیدرآباد 10، دادو 6، بدین 5، لاڑکانہ 3، شہید بے نظیر آباد 3، سانگھڑ 2، سکھر 2، گھوٹکی 2، میرپور خاص 2، خیرپور 2 جبکہ جامشورو سے1 نیا مریض سامنے آیا۔