• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 632 کیسز، 6 اموات


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 632 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 375 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 513 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 9 ہزار 135 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 513 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار 968 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 38 ہزار 50 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 520 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 99 ہزار 812 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 240 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 973 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 260 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 766 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 183 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 371 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 146 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 88 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 2 ہزار 816 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 76 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 725 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 36 لاکھ 44 ہزار 762 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین